چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کا سبب بننا چاہئے،جماعت اسلامی

پیر 9 مارچ 2015 21:01

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کا سبب بننا چاہئے ،امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر باہمی مشاورت سے عدالتی کمیشن پر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ ملک میں حالیہ سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے اور تحریک انصاف بھی اسمبلیوں میں واپس آسکے اور اس طرح چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی متفقہ امیدوار کا چناؤ کرکے سیاست میں مفاہمت کو فروغ دیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ آج منصورہ میں منعقدہ مرکزی ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لیاقت بلوچ ،حافظ محمد ادریس ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر سید وسیم اختر ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،امیر العظیم ،محمد اصغر ،ساجدانور ،خالد رحمن اور عبدالغفار عزیز نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :