مراد سعید جعلی ڈگری کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

پیر 9 مارچ 2015 21:07

مراد سعید جعلی ڈگری کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے شعلہ بیان رکن قومی اسمبلی مراد سعید جعلی ڈگری کیس کی تحقیقات کےلئے قائم کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ تحقیقاتی کمیٹی جعلی ڈگری کیس میں ان کا انتظار کرتی رہ گئی۔ تحریک انصاف کے رکن قومی ا سمبلی مرادسعید کی جعلی ڈگری کیس کی تحقیقاتی کےلئے قائم تین رکنی کمیٹی کااجلاس ہوا تاہم رکن قومی اسمبلی کی جانب سے یقین دہانی کے باوجودکمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں انھیں صرف مراد سعید کے بیان کا انتظار ہے۔ مراد سعید کے جعلی ڈگری کیس میں ملوث شعبہ انوائرمینٹل سائینسز کے دو آفیشلز کے معطل ہونے کا بھی امکان ہے تاہم مراد سعید کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ پر معاملے کو دبانے پر زور دیا جارہا ہے۔ رکن اسمبلی مراد سعید پر شعبہ ماحولیات کے آخری سمسٹرکے فیل تین پرچے تیس منٹ میں پاس کرانے کاالزام عائد کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :