سکھر ،بھائی بھائی کے مظالم پر سراپا احتجاج ،بیوی اور بچے کے ہمراہ زخمی حالت میں پریس کلب پہنچ گیا

پیر 9 مارچ 2015 21:14

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) بھائی اپنے ہی بھائی کے مظالم پر سراپا احتجاج ،بیوی اور بچے کے ہمراہ زخمی حالت میں سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے واری تڑ کے مکین کرم عباس منگھار نے اپنی بیوی مسمات شافیہ اور 5 سالہ بیٹے دلاور عباس کے ہمراہ زخمی حالت میں سکھر پریس کلب پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ اس کے بھائی غلام عباس نے ظلم کی انتہا کر دی ہے پہلے جائیداد ہتھیانے کے چکر میں مجھے اور میرے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازیں بچوں کی معمولی تکرار کا بہانا بنا کر مجھے قتل کرنے کی کوشش اور مجھے پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا مجھے ڈر ہے کہی وہ ہمیں جان سے نہ مار دے اس نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے اس تحفظ اور والد کی جائیدار میں سے حصہ دلاتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :