سکھر ،سبزی منڈی کمیٹی چک کی زیادتیوں کے خلاف ریڑھی بان سراپا احتجاج

پیر 9 مارچ 2015 21:15

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) چک کے سبزی اور فروٹ فروش (سبزی منڈی کمیٹی ) چک کی زیادتیوں کے خلاف سکھر میں سراپا احتجاج ،غریب ریڑھی بانوں سے ٹیکس کی مد میں بھتہ وصول کیا جا رہا ہے ، مظاہرین کا الزام ، تفصیلات کے مطابق چک کے سبزی اور فروٹ فروشوں کی بڑی تعداد نے شمس الدین ، منظور شاہ ، کرم شاہ ، جبل ، گلزار اور دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے سبزی فروٹ کمیٹی چک اور ٹاؤن آفیسر چک کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹاؤن آفیسر عنایت علی مہر نے سبزی اور فروٹ فروشوں کیساتھ ظلم کی انتہا کر دی ہے غریب ریڑھی بانوں سے ٹیکس کے نام پر زبردستی بھتہ وصول کیا جا رہا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جب کہ حکومت نے تمام اضافی ٹیکس ختم کر دیئے ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے ٹاؤن آفیسر چک اور سبزی فروٹ کمیٹی چک کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے بلاجواز ٹیکس وصولی سسٹم ختم کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :