عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر توجہ دے،آرمی چیف ،اس مقصد کیلئے مناسب طریقہ کار مرتب کیا جائے تاکہ مستقبل میں عالمی جنگ کے امکانات ختم کئے جاسکیں، لاہور میں انفنٹری ڈویژن کا دورہ

پیر 9 مارچ 2015 21:17

عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر توجہ دے،آرمی چیف ،اس مقصد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر توجہ دے اور اس مقصد کیلئے مناسب طریقہ کار مرتب کیا جائے تاکہ مستقبل میں عالمی جنگ کے امکانات ختم کئے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں انفنٹری ڈویژن کا دورہ کیا اور اس کے جوانوں کو سو سال قبل ہونے والی عالمی جنگ اول کے دوران خدمات پر خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف نے کہا کہ عالمی جنگ ہمیں اس ضرورت کا احساس دلاتی ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے موثر اور ٹھوس طریقہ کار ہونا چاہیے جس کی عدم موجودگی کے باعث سو سال قبل عالمی جنگ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جنگ ہمیں تیار رہنے اور اپنی عسکری صلاحیت کو بہتر بنانے کا پیغام بھی دیتی ہے لیکن ہمیں جنگ کی بجائے امن کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے یہ تنازعات طویل عرصہ سے حل طلب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :