بکیز کے ساتھ رابطے کا خدشہ ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا انوکھا فیصلہ

پیر 9 مارچ 2015 22:26

بکیز کے ساتھ رابطے کا خدشہ ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا انوکھا فیصلہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پول بی کی نمبر ون ٹیم انڈیا پر نئی پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم انڈیا پر خصوصی پابندی لگائی گئی ہے جس کے تحت تمام کھلاڑی کسی بھی مداح کو آٹو گراف نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا کی جانب سے جاری فیصلہ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی میچ کے دوران یا کسی بھی وقت اپنے کسی مداح کو آٹو گراف نہیں دے سکتا ۔انہوں نے اس حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے آٹو گراف دینے کے بہانے بکیز کو تفصیلات فراہم کرنے کا خدشہ ہے جس کے باعث اس پابندی کا لاگو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :