گوادر پورٹ کی آمدنی سمیت قدرتی وسائل پر پہلا حق بلوچ عوام کا ہے، میر اسداللہ بلوچ،

بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہر سیاسی قوت سے اتحاد کیلئے تیار ہیں ، سیکرٹری جنرل بی این پی عوامی

پیر 9 مارچ 2015 22:36

گوادر پورٹ کی آمدنی سمیت قدرتی وسائل پر پہلا حق بلوچ عوام کا ہے، میر ..

پنجگور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل وسابق صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ گوادر پورٹ کی آمدنی سمیت دیگر قدرتی وسائل پر پہلا حق بلوچ عوام کا ہے غیر منتخب صوبائی حکومت نے بلوچستان کے مفادات کا سودا کرلیا ہے بدامنی کی وجہ سے پنجگور کے پانچ ہزار خاندان نقل مکانی کرکے ملک کے دیگر حصوں میں جاکر رہ رہے ہیں ہرطرف مایوسی ہی مایوسی ہے اور غیر منتخب حکمران جماعت نیشنل پارٹی سب کچھ ٹیک ہے کا راگ الاپ کر لوٹ کھوسٹ میں مصروف ہیں پنجگور میں جو سوادوسال کے دوران ایک ارب روپے ترقیاتی مد میں ملی ہے اس کا زمین پر کوئی نام ونشان موجود نہیں تمام پیسے حکمران جماعت کے ایم پی ایز اور رشتہ داروں کی جیبوں میں چلے گئے ہیں اور عوام کو سبزباغ کا جھانسہ دے کر انہیں مزید محرومیوں کی طرف دھکیلا جارہاہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی آرگنائزر کپٹن محمد حنیف سابق ضلعی ناظم نور احمد بلوچ اور نثار احمد بھی موجود تھے میر اسد اللہ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو اقتدار بلوچستان کے مفادات پر سودا بازی کرنے کے عوض دی گئی ہے جس نے اپنے سوا سال کے اقتدار کے دوران مایوسی اور ناامیدی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل یہاں کہ عوام کی ملکیت ہیں ایک شخص گروہ اور پارٹی کو یہ حق نہیں دیا جاتاہے کہ وہ اپنی کرسی اور مراعات کی خاطر بالا دست قوتوں سے ان کا سودا کرے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی غیر منتخب حکومت میاں برادراں کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے اور ان کی خواہشات کے مطابق پنجاب کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مصروف ہے حالیہ معاہدے اور ظلم و ذیادتیوں پرخاموش رہنا اس سلسلے کی کھڑیاں ہیں میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی برائے نام ہے سوا دوسال کے دوران ایک ارب روپے کی خطیر رقم جو پنجگور میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کے نام پر ملی تھی اس سے زمین پر کوئی اسکیم اور منصوبہ وجود نہیں رکھتی بلکہ یہ پیسے غیر منتخب نمائندوں اور ان کے مخصوص افراد کے جیبوں میں چلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کو اقتدار سے باہر رکھنے کا مقصد اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے اٹھنے والی آواز کو دبانا تھاتاکہ من پسند افراد سلیکٹ ہوکر بالادست قوتوں کی استحصالی پالیسوں پر چپ ساد لین انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہر سیاسی قوت سے اتحاد کیلئے تیار ہیں بی این پی مینگل کے سینیٹ کے امید وار ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی حمایت وسیع تر عوامی مفادات کے پیش نظر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی تمام قوم دوست قوتوں کو ساتھ لے کر چلین گے میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی سیاست کا محوربلوچستان کے عوام کی خوشحالی ہے ظلم و نا انصافیوں پر نا پہلے چپ رہے تھے اور نہ اب رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام حکومتی ادارے بشمول محکمہ صحت تباہی سے دوچار ہے عوام کو ان سے اداروں سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے او رلوگ بدامنی کی وجہ سے نقل مکانی کررہے ہیں پنجگور کے تقریبا پانچ ہزار خاندان دیگر علاقوں میں جا بسے ہیں میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ صوبے میں غضب کی کرپشن اور لوٹ مار ہورہی ہے نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے بند کردیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں مایوسی کی لہردوڈ گئی ہے ۔