راولپنڈی،ائر پورٹ پر مسافر سے دس پا ؤنڈ رشوت لینے والے کیس میں تحقیقاتی افسران کی ابتدائی ر پورٹ پر کسٹم کی متعلقہ شفٹ ہیڈ کواٹرتبد یل کر دی گئی ،

تبد یل کئے جا نے والو ں میں کسٹمز سپر یٹنڈ نٹ نعیم انور، ڈپٹی سپر یٹنڈ نٹ فیاض ،انسپکٹر شاہ رخ بٹ، انسپکٹر شعیب رانجھا،کا نسٹیبل جاوید اور حسن ر ضا شا مل ہیں

پیر 9 مارچ 2015 23:07

راولپنڈی،ائر پورٹ پر مسافر سے دس پا ؤنڈ رشوت لینے والے کیس میں تحقیقاتی ..

راولپنڈ ی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ اسلا م آ باد پر مسافر سے دس پا ؤنڈ رشوت لینے والے کسٹم اہلکار حسن رضا کیس میں تحقیقاتی افسران کی ابتدائی ر پورٹ پر ائر پورٹ پر کسٹم کی متعلقہ شفٹ ہیڈ کواٹرتبد یل کر دی گئی ہے تبد یل کئے جا نے والو ں میں کسٹمز سپر یٹنڈ نٹ نعیم انور ڈپٹی سپر یٹنڈ نٹ فیاض ،انسپکٹر شاہ رخ بٹ، انسپکٹر شعیب رانجھا،کا نسٹیبل جاوید اور حسن ر ضا شا مل ہیں کسٹمز ذ رائع نے انکشاف کیا ہے کہ کسٹمز سپر ینٹڈ نٹ جاو ید اسحا ق کا تبا دلہ اڑ ھا ئی ما ہ قبل کا ر گو میں کیا گیا تھا تا ہم سفا رشی بنیادوں پر اسے دو بارہ ائر پورٹ پر تعینات کر دیا گیا ذ رائع کے مطا بق ائر پورٹ پر حکا م کی جا نب سے تبا دلو ں کے با وجو د اب بھی ائر پورٹ پر کسٹمز اہلکاروں میں شہزاد اشرف ،اشتیاق، اختر عبا سی وغیرہ سکیل چار کے ملاز م مو جو د ہیں جو ائر پورٹ تعینا تی سے قبل جی ٹی روڈ پر پشاور سے آ نے والی گاڑ یوں کو روک کر چیک کیا کر تے تھے طو یل عر صہ سڑ کو ں پر ڈیوٹی کر نے کے با عث ان کے مز اج میں تبد یلی نہ آ سکی جس کے با عث کسٹمز حکا م کو شر مند گی کا سامنا کر نا پڑا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز قبل ایک اعلی پو لیس آ فیسر کی اہلیہ سے بھی ان اہلکاروں نے رشوت ما نگی جس پر اس نے اپنے مو با ئل فون کے ذ ر یعہ ویڈ یو بنا نا شروع کر دی تو اہلکار وں نے اسے چھوڑ دیا ذرائع کے مطا بق افسران کی آ شیر بادسے اہلکار بیرون ملک سے آ نے والو ں سے اپنا حصہ وصول کر نا حق سمجھتے ہیں اور معطل ہو نے وال حسن ر ضا نے بھی اس با ت کا انکشاف کیا کہ وہ اوپر تک حصہ پہنچا تا تھا ذرائع نے انکشاف کیا کہ افسران کے یو ٹیلٹی بلوں کی ادا ئیگی بھی نہ تجر بہ کار کسٹمز اہلکاروں کی ذ مہ داری تھی جس کے با عث انھیں مسافروں کے ساتھ سلوک کے لئے فر ی ہینڈ ملا ہوا ہے