باپ کے ساتھ جاتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے زخمی 7سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا

پیر 9 مارچ 2015 23:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) ٹاؤن شپ کے علاقے میں باپ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے بارش کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا7سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی بتایا گیا ہے کہ ٹاون شپ کا 7سالہ ناصردو روز قبل اپنے باپ کے ساتھ جاتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھا وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیاجس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :