سعودی عرب نے حج کوٹہ میں کمی کر دی ، حکومت قرعہ اندازی کی تجویز پر غور کرنے لگی

پیر 9 مارچ 2015 23:54

سعودی عرب نے حج کوٹہ میں کمی کر دی ، حکومت قرعہ اندازی کی تجویز پر غور ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے کوٹے میں 20 فیصد تک کمی کر دی ہے جبکہ اس کمی کے بعد پاکستان سے ایک لاکھ 43ہزار افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوٹے میں کمی کے بعد 50 فیصد عازمین سرکاری سکیم کے تحت جبکہ 50 فیصد نجی کمپنیوں کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد فضائی کمپنیوں سے کرایوں میں کمی کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اس سال عازمین کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ میں کمی کے باعث حکومت پہلے آئیے پہلے پائیے کی سکیم کی بجائے قرعہ اندازی کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے جبکہ اب حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کی جائے گی جس کے بعد قرعہ میں آنے والے ناموں کو حکومت کی جانب سے حج پر بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :