سپریم کورٹ نے طاہرالقادری کیخلاف سیاسی سرگرمیوں اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے خفیہ تعلقات بارے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
پیر 9 مارچ 2015 23:57
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سپریم کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے خفیہ تعلقات بارے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیمبر میں شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت کی تاہم سماعت کے دوران درخواست گزار موجود نہ تھے جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے حساس ادارے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین سے خفیہ رابطے تھے اور ان کے کہنے پر ہی انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ درخواست میں یہ سوال بھی اٹھایا گیاہے کہ کیا کوئی غیر ملکی پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے؟ کیا وہ آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی سرگرمیاں کرنے کا مجاز ہے؟ شاہد اورکزئی نے درخواست جولائی 2014ء میں اس وقت دائر کی تھی جب اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کا دھرنا جاری تھا تاہم اس وقت یہ درخواست سماعت کیلئے مقرر نہیں کی گئی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.