تحفظ ناموس رسالت کا دفاع جان پر بھی کھیل کر بھی کرینگے ،مولانا ناصر خالد محمود سومرو

پیر 9 مارچ 2015 00:14

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کا دفاع جان پر بھی کھیل کر بھی کرینگے انقلاب صاحب قرآن کی تعلیمات سے ہی آسکتا ہے عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے دہشت گرد ہیں ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی نبی ﷺ کی عزت و عظمت پر مر مٹنا ایمان ہے آقا دوجہاں کی شان میں زرہ برابر بھی گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجدمیں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر اور فرانس کی مصنوعا ت کا بائیکاٹ کرے اور عالمی عدالت میں اس کے خلاف کیس درج کراتے ہوئے عاشقان رسول کا ثبوت پیش کریں ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات سے پوری دنیا میں انقلاب آیا ، جہالت کا اندھیرا ختم ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ جے یو آئی کے پریس ترجمان قاری لیاقت و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :