پاکستان کوآ ئند ہ چند سا لو ں میں پانی کے قحط کا سامنا ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی،
پانی و بجلی کی قلت ماضی کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے بجلی کی قلت میں 3 سال میں قابو پالیں گے پانی کا مسئلہ طویل مدتی ہے 2 تین سال میں قابو نہیں پایا جا سکتا، بدقسمتی سے ماضی میں اس اہم معاملہ پر خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے ،آبی ذخائر کو بھی مسلسل سیاسی مفادات کی نظر کیا گیا ،بھارت کے ساتھ آبی تنازعہ حل کرنا چاہتے ہیں ، بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے،خواجہ آصف کا تقریب سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو
منگل 10 مارچ 2015 00:14
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ آبی تنازعہ حل کرنا چاہتا ہے بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ پانی و بجلی کی قلت ماضی کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے بجلی کی قلت میں 3 سال میں قابو پالیں گے لیکن پانی کا مسئلہ طویل مدتی ہے 2 تین سال میں قابو نہیں پایا جا سکتا ۔
پانی کا مسئلہ پوری دنیا میں اہم مسئلہ بن چکا ہے پاکستان میں پانی کا مسئلہ اہم مسئلہ ہے اور فوری توجہ کا متقاضی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے اور اس میں سب سے زیادہ اہم بحران پانی کا ہے اور بدقسمتی سے ماضی میں اس اہم معاملہ پر خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے اور آبی ذخائر کو بھی مسلسل سیاسی مفادات کی نظر کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو موسمی تغیرات کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہے آبی ذخائر کی تعمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے آبی ذخائر کی قلت کے باعث پاکستان کو ہر سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ چند سالوں میں پاکستان کو پانی کے قحط کا سامنا کرنا پڑے گا مگر بدقسمتی سے پانی کے قحط سے بچنے کے لئے کوئی تیاری نہیں کی گئی اور پانی ذخیرہ کرنے والے تمام ڈیم سیاست کی نظر ہو رہے ہیں حکومت پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور بحران کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی پر غور جاری ہے ہماری حکومت اس مسئلہ پر طویل مدتی پرگرام تیار کر رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پانی کے وہی ذخائر موجود ہیں پانی کے مسئلہ پر قوم کو اپنی عاد بدلنی ہو گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.