ملتان : یونیورسٹی کی طالبہ بس کی ٹکر سے جاں بحق، طلبا سراپا احتجاج

منگل 10 مارچ 2015 10:53

ملتان : یونیورسٹی کی طالبہ بس کی ٹکر سے جاں بحق، طلبا سراپا احتجاج

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : ملتان میں بہا ؤ الدین یونیورسٹی میں ایک طالبہ بس سے اتر رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی ایک بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، تفصیلات کے مطابق عائشہ کمپیوٹر سائنسز کی طالبہ تھی جو کہ آج یونیورسٹی اپنا آخری پیپر دینے آئی تھی یونیورسٹی پہنچ کر جب وہ بس سے اتری تو پییچھے سے آنے والی ایک اور بس نے عائشہ کو ٹکر مار دی جس سے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے عائشہ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، اس واقعے کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ایسے ھادثات پیش آتے رہے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، طلبانے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کر دیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اس قسم کے واقعات کے خلاف ایکشن لیا جائے، جبکہ پولیس موع پر پہنچ گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی، ٹکر مارنے والی بس کا ڈرائیور دستگیر بھی موقع سے فرار پانے میں کامیاب ہو گیا ہے.

جبکہ عائشہ کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :