پاکستانی ناتجربہ کار لیکن خطرناک ترین باوٴلنگ اٹیک، اب تک ورلڈ کپ میں 33 وکٹیں حاصل کرلیں

منگل 10 مارچ 2015 11:25

پاکستانی ناتجربہ کار لیکن خطرناک ترین باوٴلنگ اٹیک، اب تک ورلڈ کپ میں ..

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ناتجربہ کار اور کمزور باوٴلنگ اٹیک قرار دیے جانے والا پاکستانی باوٴلنگ اٹیک نے اپنی پرفارمنس سے تمام ہی ناقدین کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیا ۔محمد عرفان، سہیل خان، راحت علی اور وہاب ریاض پر مشتمل دنیا کے سب سے ناتجربہ کار باوٴلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اب تک ورلڈ کپ میں دنیا کا دوسرا بہترین باوٴلنگ اٹیک ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کی امیدیں ایک بار پھر روشن کر دی ہیں۔

پاکستانی فاسٹ باوٴلرز نے اب تک ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں حریف ٹیموں کی پچاس میں سے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک میچ میں راحت علی نے شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض گیارہ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باوٴلر ہیں جبکہ سہیل خان نے نو، محمد عرفان نے ا?ٹھ جبکہ راحت علی نے تین میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف اس باوٴلنگ اٹیک نے ورلڈ کپ فیورٹ ٹیم کی تمام دس وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ملکوں میں پاکستانی اٹیک زمبابوے اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ناتجربہ کار ہے۔اب تک فاسٹ باوٴلنگ اٹیک میں سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لینڈ کے اٹیک نے حاصل کی ہیں۔ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوٴدھی اور کوری اینڈرسن پر مشتمل اٹیک نے پانچ میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کی ہیں۔