انگلینڈ میں ہر تین میں سے ایک فٹبالر جوا کھیلتا ہے، سروے میں انکشاف

منگل 10 مارچ 2015 11:26

انگلینڈ میں ہر تین میں سے ایک فٹبالر جوا کھیلتا ہے، سروے میں انکشاف
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء )انگلینڈ میں کیے گئے سروے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ ہر تین میں سے ایک پروفیشنل فٹ بالر میچ فکسنگ میں ملوث پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سروے میں 14 فیصد نے تسلیم کیاکہ وہ میچز پر جوا کھیلتے ہیں، انگلینڈ میں بیشتر پلیئرز اپنی ٹیموں پر ہی رقم لگاتے ہیں،32 فیصد نے اس سے اتفاق کیاکہ میچز میں نتائج کی ہیرپھیر اور اسپاٹ فکسنگ اب بھی ہوتی ہے، حالیہ دنوں میں انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسے پلیئرز کیخلاف پابندی کے فیصلے تواتر سے آرہے ہیں جو براہ راست یا بلاواسطہ فٹبال میچ میں شرطیں لگانے میں ملوث رہے۔