ارباز خان نے فلم ”دبنگ تھری“ بنانے کی تصدیق کر دی

منگل 10 مارچ 2015 11:35

ارباز خان نے فلم ”دبنگ تھری“ بنانے کی تصدیق کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے بلاک بسٹر فلم ” دبنگ 3“ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔اس سے قبل افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ارباز خان نے ہدایتکاری ترک کرکے صرف اداکاری اور پروڈکشن کی طرف توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب ارباز نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ”دبنگ 3“ جب بھی بنی، اس کی ہدایات میں ہی دوں گا، اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

سلمان خان کی فلموں ”دبنگ“ اور” دبنگ 2“ کی پروڈکشن جبکہ ”دبنگ 2“ کی ہدایات بھی ارباز خان نے ہی دیں۔اس حوالے سے آفیشل تصدیق ابھی آنی باقی ہے، کیونکہ سلمان خان ان دنوں سورج برجاتیہ کی فلم”پریم رتن دھن پیو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے بعد وہ علی عباس ظفر کی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :