سائیکلنگ میں اب بھی ممنوعہ ادویات عام

منگل 10 مارچ 2015 11:50

سائیکلنگ میں اب بھی ممنوعہ ادویات عام
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیکلنگ کے کھیل میں اب بھی ممنوعہ ادویات کا استعمال ہو رہا ہے ۔ سائیکلنگ انڈی پینڈنٹ ریفورم کمیشن نامی اس رپورٹ پر گزشتہ سال جنوری میں کام شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ 1990ء اور 2000 کی دہائیوں میں کس طرح سائیکلنگ کا کھیل منشیات کی لت کا بُری طرح شکار ہو گیا۔

رپورٹ میں اس کھیل کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دراصل سائیکلنگ کی عالمی تنظیم یو سی آئی دھوکا بازی کرنے والوں کو پکڑنا نہیں چاہتی اور اس نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ رپورٹ نے یو سی آئی کے سابق صدور ہائن ویربروگن اور پیٹ میک کویڈ پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ممنوعہ ادویات کے بارے میں لاگو قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا اور سابق چیمپیئن نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ امتیازی طور پر نرم سلوک کیا۔

اس رپورٹ کی تکمیل کے لئے 174 انسدادِ منشیات ماہرین، حکام، سائیکل سواروں اور دوسرے افراد سے رابطہ کیا گیا۔ ایک ممتاز سائیکلنگ پروفیشنل نے بتایا کہ 90 فیصد سائیکلسٹ اب بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرتے ہیں تاہم ایک اور نے کہا کہ 20 فیصد ایسا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :