کترینہ کیف اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف

منگل 10 مارچ 2015 11:55

کترینہ کیف اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں بھارتی اخباروں کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں ایک بار پھر سے بھارتی میڈیا نے رنبیر اور کترینہ کی دوستی پر کئی افواہوں کو جنم دیا ہے بھارتی اخبار کے مطابق کترینہ ان دنوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس لیے نئی فلم سائن نہیں کر رہیں بلکہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروفیت کے باعث تین فلموں میں کا م کرنے سے معذرت کر لی ہے جبکہ سائن کی ہوئی فلموں کے معاوضے بھی واپس کرنا شروع کر دیئے ہیں۔