ارجنٹائن میں”رئیلٹی شو“ کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

منگل 10 مارچ 2015 11:59

ارجنٹائن میں”رئیلٹی شو“ کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ..

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ارجنٹائن میں ”رئیلٹی شو “ کی عکس بندی کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ارجنٹائن کے پہاڑی علاقے لا ریوجا میں 2 ہیلی کاپٹرز کے ہوا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں فرانس کے ایک رئیلٹی شو کے افراد بھی شامل ہیں۔

تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرز میں سے ایک لا ریوجا صوبے کا تھا جب کہ دوسرا سانتیاگو حکومت کی ملکیت تھا۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز میں میڈیا نمائندوں کو ایک غیر ملکی رئیلٹی شو کی عکسبندی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ انہیں حادثہ پیش آگیا۔