ایف اے کپ فٹبال، کوارٹرز فائنل میں آرسنل فاتح، مانچسٹر یونائٹیڈ کو شکست

منگل 10 مارچ 2015 12:00

ایف اے کپ فٹبال، کوارٹرز فائنل میں آرسنل فاتح، مانچسٹر یونائٹیڈ کو ..
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) ایف اے کپ فٹ بال کے کوارٹر فا ئنل میں آئر لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ۔ ایف اے کپ فٹبال کے کوارٹرز فائنل مرحلے کے مقابلے جاری ہیں۔ سٹار کھلاڑی روبن وین پرسی کی انجری مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کر گئی۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے پچیسویں منٹ میں نیچو مونریل نے گول کرکے آرسنل کی ٹیم کو برتری دلا دی۔

مانچسٹر کی جانب سے رونی نے 29ویں منٹ میں گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ میچ کا فیصلہ کن گول دوسرے ہاف میں آرسنل کی طرف سے ڈینی ویل بیک نے 61 ویں منٹ میں کیا۔ آج کی شکست سے پہلے آخری پندرہ مقابلوں میں سے مانچسٹر کی ٹیم نے 11 بار آرسنل کو زیر کیا اور اسے صرف ایک بار شکست کا منہ دیکھا۔

متعلقہ عنوان :