روز ٹیلر ون ڈے کیریئر کے پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے پر عزم

منگل 10 مارچ 2015 12:40

روز ٹیلر ون ڈے کیریئر کے پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے پر عزم

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز روز ٹیلر ون ڈے کیریئر کے پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے پر عزم۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کے پول اے کا اہم میچ 13 مارچ کو ہیملٹن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کا یہ چھٹا اور آخری پول میچ ہوگا اور دونوں ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل کوالیفائی کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

روزٹیلرکو ون ڈے میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 34 رنز درکار ہیں اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے کیوی بلے باز بن جائیں گے۔ سٹیفن فلیمنگ کو ملک کی طرف سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں۔ نیتھن ایسٹل 7090 رنز بنا کر دوسرے اور برینڈن میک کلم 5560 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ روس ٹیلر نے 2006ء سے اب تک 155 میچز کھیل کر 4966 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں کیویز کا چوتھا بلے باز بننے کیلئے مزید 34 رنز درکار ہیں- ٹیلر نے اب تک 12 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔