5 لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ تنخواہ مگر کوئی نوکری کرنے کو تیار نہیں

منگل 10 مارچ 2015 12:48

5 لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ تنخواہ مگر کوئی نوکری کرنے کو تیار نہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ 2015ء)ملازمت: چوزوں کی جنس کا تعین کرنا تنخواہ: 40 ہزار پاؤنڈ سالانہ کام کے اوقات: ایک دن میں 12 گھنٹے کام کی تفصیل: چوزوں کو غور سے دیکھ کر نر اور مادہ الگ الگ کرتے رہیں۔ اتنی اچھی تنخواہ کے باوجود برطانیہ میں کوئی یہ نوکری کرنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی پولٹری کی صنعت ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو ان کے پیدائشی چوزوں کی جنس کا تعین کریں، تاکہ انہیں برآمد کیا جا سکے۔ اصل میں یہ کام بذات خود اتنا مشکل نہیں۔ اسے سیکھنے میں تین سال کا عرصہ لگتا ہے جس کے بعد ہی کوئی شخص تین سے چار سکینڈ دیکھ کر ایک چوزے کی جنس کا درست تعین کر سکتا ہے۔