پابندی کے باوجود لاکھوں بھارتی شہریوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کی دہلی گینگ ریپ پر مبنی دستاویزی فلم دیکھ لی

منگل 10 مارچ 2015 13:21

پابندی کے باوجود لاکھوں بھارتی شہریوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) بھارتی حکومت کی جانب سے دہلی گینگ ریپ پر مبنی برطانوی نشریاتی ادارے کی متنازع فلم پر عائد پابندی کے باوجود لاکھوں بھارتیوں نے انٹرنیٹ پرفلم دیکھ لی، دستاویزی فلم نے عورتوں کے حقوق اور آزادی اظہار پر شدید بحث چھیڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں2012ء میں ’گینگ ریپ‘کے واقعہ پر مبنی برطانوی نشریاتی ادارے کی متنارع فلم پر عائد پابندی کے باوجود لاکھوں بھارتی اسے انٹرنیٹ پر دیکھ چکے ہیں۔

اس دستاویزی فلم نے عورتوں کے حقوق اور آزادی اظہار پر شدید بحث چھیڑ دی ہے۔بھارتی حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارے کی فلم پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اس بارے میں حکومت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے تاہم اسکے باوجودلاکھوں بھارتی شہری انٹرنیٹ پر اس فلم کو دیکھ چکے ہیں۔گزشتہ روز بھارتی نجی ٹی وی چینل ”این ڈی ٹی وی “ نے برطانوی نشریاتی ادارے کی فلم پر پابندی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نشریات معطل کردیں تھیں ۔

متعلقہ عنوان :