چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے ‘ شہزاد خان
منگل 10 مارچ 2015 13:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) تاجر ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شہزاد خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کیلئے چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے کیونکہ حکومتی اہلکاروں کی نااہلی اور ملی بھگت کے باعث ٹیکس دہندگان کی تعداد میں لاکھوں کی کمی واقع ہورہی ہے ۔
شہزا د خان نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی ایمانداری سے اپنا ٹیکس ادا کر رہی ہے انہیں ان کے بنک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے قوانین استعمال کرکے ہراساں نہ کیا جائے ۔حکومت بڑے صنعتکاروں پر ٹیکس لگانے سے گریزاں ہے اور چھوٹے تاجروں سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں اربوں روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
حکومت نے چھوٹے تاجروں کو ٹیکس وصولی کا ذریعہ بنالیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آمدنی کے ذرائع بڑھانے کیلئے صرف اور صرف تاجروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے دوسرے ذرائع استعمال کرے۔تاجر طبقہ پہلے ہی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے اسے مزید پریشان نہ کیا جائے۔حکومت بیرون ملک جائیداد خریدنے والے اور بیرون ملک بنک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لائے نیز سوئس بنکوں میں اربوں ڈالر واپس لانے کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ حکومتی خزانہ بھر سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.