کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ساتھ مل کر چلا جائے کیونکہ سب ہی ملکی مفاد چاہتے ہیں، نواز شریف
منگل 10 مارچ 2015 13:58
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم کی جانب سے دئے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری دعوت پر تشریف لانے کے لیے تمام سیاسی رہنماؤں کا مشکور ہوں، کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ساتھ مل کر چلا جائے کیونکہ سب ہی ملکی مفاد چاہتے ہیں.ن لیگ نے اہم قومی معاملات پر مشاورت کی بنیاد ڈالی، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ چئیر مین سینیٹ کا انتخاب اتفاق رائے سے ہو، ملک میں آنے والی تبدیلیاں اب دائمی ہونی چاہئیں.
(جاری ہے)
ملک کو طلانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اکٹھے ہو کر بیٹھیں اور ہر نیشنل ایشو پر ایک ایکٹ کیا جانا چاہئیے اور اس کو دائمی رہنا چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اس کا عملی ثبوت بھی دوں گا ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان مزید ٹھوکروں کا متحمل نہیں ہے، آج ہم اپنے ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ان غلطیوں میں محض سیاستدانوں کی نہیں بلکہ سب کی غلطیاں شامل ہیں. ماضی کی نا پسندیدہ روایات کو ختم کر دینا چاہئیے. ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ لوگ پیسے دے کر منتخب ہو کر ایوان بالا کا حصہ بنتے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ کون پیسے کے زور پر یہاں آیا ہے اب اس لعنت کو بھی ختم کیا جانا چاہئیے جس کے لیے انتخابی اصلاحات کریں گے کیونکہ سب ہی یہی چاہتے ہیں کہ الیکشن میں شفافیت ہو. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر کسی پارٹی کے پاس اکثریت ہے تو اپنا امیدوار لانا اس پارٹی کا حق بنتا ہے اور اگر نہیں ہیں تو اس کا حل یہی ہے کہ ہم مل بیٹھ کر اس بات کاحل افہام و تفہیم کے ساتھ نکالیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.