اسلام آباد: حکومت نے سینیٹ چئیر مین کی نامزدگی کے لیے رضا ربانی کی حمایت کر دی

منگل 10 مارچ 2015 14:04

اسلام آباد: حکومت نے سینیٹ چئیر مین  کی نامزدگی کے لیے رضا ربانی کی حمایت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم کی جانب سے دئے جانے والے ظہرانے میں پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا جس میں حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ چئیر مین کی نامزدگی کی حمایت کر دی ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے لیے اپنا امیدوار نہیں کھڑا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی ایک اچھے انسان ہیں اور سینیٹ چئیر مین کی ذمہ داری ان کے کندھے پر ڈال دی گئی تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا.