انگلینڈ تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر

منگل 10 مارچ 2015 14:13

انگلینڈ تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر

ایڈیلیڈاوول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)انگلینڈ کی ٹیم تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی، بنگلہ دیش نے انگلینڈ کوتیسری مرتبہ شکست سے دوچارکیا،بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو رسوا کردیا،انگلش ٹیم کی پہلے ہی راونڈ سے چھٹی،ورلڈ کپ مقابلوں میں انگلینڈ کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست ہے،دوہزارگیارہ میں بھی بنگلہ دیش نے انگلینڈ کومات دی تھی،ون ڈے کرکٹ میں دونوں ٹیموں کا سولہ مرتبہ آمنا سامنا ہوا جس میں بنگلہ دیش کی یہ تیسری فتح ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تین مرتبہ کی فائنلسٹ انگلش ٹیم ورلڈکپ میں تیسری بارپہلے راونڈ سے باہر ہوئی۔ انیس سو ننانوے اور دوہزارتین میں بھی انگلینڈ پہلے مرحلے سے آگے نہ جاسکا تھا۔