سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ

منگل 10 مارچ 2015 14:17

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ملک میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال فروری کے مجموعی طور پر ستائیس لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی ہے ،متعلقہ عرصے کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت سات فیصد اضافے سے بائیس لاکھ ٹن تک جاپہنچی ہے۔