سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

منگل 10 مارچ 2015 14:26

سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں اور انکی جگہ کوشال پریرا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرگ انجری کا شکار ہونے والے دنیش چندیمل تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے جس کے باعث انہیں سری لنکن اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلے باز کوسال پریرا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی آئی سی سی کی ٹیکنیل کمیٹی نے بھی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :