وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال میں زیرعلاج معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل‘سپیشل میڈیکل بورڈ کا اجلاس کل صبح 11بجے نیوروسرجری یونٹ ون میں منعقد ہوگا

منگل 10 مارچ 2015 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال میں زیرعلاج معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل‘سپیشل میڈیکل بورڈ کا اجلاس کل صبح 11بجے نیوروسرجری یونٹ ون میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ /لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ ہیڈآف نیورو سرجری یونٹ ون بورڈ کے چیئرمین ، جبکہ پروفیسر خالد محمود پروفیسر آف نیورو سرجری، ڈاکٹر اطہرجاوید ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیورولوجی میوہسپتال ، اسسٹنٹ پروفیسر نیورولوجی ڈاکٹر شاہد مختارایل جی ایچ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر سعید صوبن سپیشل میڈیکل بورڈ کے ممبر ہیں۔

سپیشل میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج صبح 11بجے نیوروسرجری یونٹ ون میں منعقد ہوگا ۔