گلگت بلتستان انتخابات کیلئے مضبوط شیعہ سنی الائنس بنائیں گے‘ہم چوروں لیٹروں کی بجائے عوام کی خدمت ‘ تر قی وخوشخالی کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں ٹکٹ دیں گے ‘حکمران دھاندلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں تو بہتر ورنہ عوام کی طاقت کا سامنا نہیں کر سکیں گے ‘خطے میں امن اور تر قی کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیز ہو چکا ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاسیمینار سے خطاب
منگل 10 مارچ 2015 15:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کیلئے ایک مضبوط شیعہ سنی الائنس بنائیں گے‘ہم چوروں لیٹروں کی بجائے عوام کی خدمت ‘ تر قی وخوشخالی کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں ٹکٹ دیں گے ‘حکمران دھاندلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں تو بہتر ورنہ عوام کی طاقت کا سامنا نہیں کر سکیں گے ‘خطے میں امن اور تر قی کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیز ہو چکا ہے ‘استحکام پاکستان کیلئے تمام اداروں او ر سیاسی کے ساتھ مذہبی جماعتوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہو گا ۔
وہ دورہ کویت کے دوران ”استحکام پاکستان اور ہماری زمہ داریاں“کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے انچارج ڈاکٹر شفقت شیرازی‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل ‘ شہیدعارف الحسینی فاونڈیشن کے اراکین ‘کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی بعدازں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان شاندار رفاقت ہے جسکا مقصد ملک میں ظلم ‘نا انصافی ‘کر پشن کا خاتمہ اور ملک میں ایسی انتخابی اصلا حات لانا ہے جن کے ذریعے ملک میں مکمل طور پر شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ شفاف انتخابات کے بغیر اقتدار عوام کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہو سکتا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.