پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور کے لئے صورتہال کا جائزہ لے رہے ہیں‘ سشما سوراج

منگل 10 مارچ 2015 16:10

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور کے لئے صورتہال کا جائزہ لے رہے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سورج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور کا انعقاد زیر غور ہے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی دوسرے دور کے مذاکرات ہونگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دینے اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات واحد راستہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات کے آئندہ دور کے آغاز کے لئے بھی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور مذاکرات دونوں نہ تو ماضی میں ایک ساتھ چل سکے ہیں اور نہ ہی ایسے ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :