شرومنی گورد وارہ کمیٹی کی طرف سے نانک شاہی کیلنڈر میں تبدیلی کی شدید مخالفت
منگل 10 مارچ 2015 17:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ نے شرومنی گورد وارہ کمیٹی کی طرف سے نانک شاہی کیلنڈر میں تبدیلی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکال تخت سے ہونے والے ابتدائی کیلنڈر کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے ،نانک شاہی کیلنڈر کو ماننے والے سکھ موتیوں کی لڑی ہے جو کسی صورت ٹوٹ نہیں سکتی ،ان خیالات کا اظہار سردار شام سنگھ نے شرومنی گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کی جانب سے تیار کیے جانے والے نانک شاہی کیلنڈر کوتقسیم کرنے کی شازش کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہشرومنی گورد وارہ پربندھک کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سکھ گورد وارہ پربندھک کمیٹی سے کسی کو مدعو نہ کر نا انتہائی افسوس ناک عمل ہے جسکی پاکستان کی تمام تر سکھ سنگتیں پر زور مذمت کرتی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب انہوں نے نانک شاہی کیلنڈر میں کوئی تبدیلی کی تو ہم اسے ماننے کو تیار نہیں ہوں گے کیونکہ ہم نے متفقہ طور پر 2003-4میں جاری ہونے والے نانک شاہی کیلنڈر پر اتفاق کیا تھا اور آئندہ بھی اسی کے مطابق سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کے یوم پیدائش اوروفات سمیت دیگر گوروؤں کے تہوار منائیں گے ،نانک شاہی کیلنڈر میں ہونے والی تبدیلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.