لاہور : اسپیکر ایاز صادق نے تفصیلی فیصلے کے خلاف ٹربیونل جج کو درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا

منگل 10 مارچ 2015 17:51

لاہور : اسپیکر ایاز صادق نے تفصیلی فیصلے کے خلاف ٹربیونل جج کو درخواست ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق نے تفصیلی فیصلے کے خلاف ٹربیونل جج کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ فیصلے میں مجود ابہام اور غلطیاں بتائیں گے ، ایاز صادق کی جانب سے یہ درخواست ان کے وکیل کے ذریعے دی جائے گی، انہوں نے درخواست میں یہ موقف دیا ہے کہ فیصلے میں درج ووٹوں کے اعدادو شمار غلط ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ نادرا کس قانون کے تحت کاؤنٹر فائلز چیک کرے گا جب کہ کاؤنٹر فائلز چیک کرنے کا اختیار محض الیکشن کمیشن کو ہے ، انہوں نے سوال کیا ہے کہ این اے 122 کی سماعت میں ہونے والی بحث میں ہمارے دلائل کو کیوں نہیں سنا گیا.

متعلقہ عنوان :