انسان کی اولین ضرورت جان ومال اور عزت کی سلامتی ہے‘میاں مقصود احمد ،
حکمران عیاشیوں کیلئے ملکی ادارے بیچنے پر تلے ہوئے ہیں‘امیرجماعت اسلامی لاہور
منگل 10 مارچ 2015 18:41
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ انسان کی اولین ضرورت جان و مال اور عزت کی سلامتی ہے بد قسمتی سے موجودہ حکومتیں اسے فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات پنجاب سے ، بلوچستان کے سندھ سے ، کے پی کے کے بلوچستان سے اور فاٹا کے کے پی کے سے بدتر ہیں ،گلگت تا گوادر اور خیبر تا کراچی کہیں بھی شہری ، جان ، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ریاست پر اعتماد نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام اللہ کے آسرے پر یا پھر اپنے نظام کے ساتھ عدم تحفظ کے شدید احساس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ،عدالتی نظام داخلی خرابیوں یا پھر خوف کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران عیاشیوں کے لیے ملکی ادارے بیچنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ان کے روپے باہر کے بینکوں میں پڑے ہیں اس سے پہلے جن اداروں کی نجکاری کی گئی ہے ان کا حساب کون دے گا ،کیا ان پیسوں سے ملکی قرضے ختم ہوگئے ، یا پھر ان میں اضافہ ہوا بجلی کمپنیوں کی نجکاری سے عوام مذید اندھیروں میں ڈوب جائیگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.