پشاور،کرم ایجنسی کے متاثرین کے مابین کھیلا جانیوالاکرکٹ ٹورنامنٹ اسرارالیون نے جیت لیا

منگل 10 مارچ 2015 19:06

پشاور،کرم ایجنسی کے متاثرین کے مابین کھیلا جانیوالاکرکٹ ٹورنامنٹ ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پشاور میں مقیم کرم ایجنسی کے متاثرین مابین کھیلا جانیوالاکرم ایجنسی کرکٹ ٹورنامنٹ اسرارالیون نے جیت لیا،فائنل میچ فاتح ٹیم نے عدنان الیون کو 8وکٹوں سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے صدر گل بادشاہ تھے جنہوں نے پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

اس موقع پر قاری مصائب گل اوٹورنامنٹ کے ارگنائزر تواب خان زازی ،سید رسول،شہزاد،واجد اللہ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سر حد یونیورسٹی کے صدر طارق خان بھی موجود تھے ۔پجگی روڈ پشاور میں منعقد اس ٹورنامنٹ میں کریم ایجنسی کے متاثرین سمیت ملحقہ علاقوں کے20سے زائد کلبوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے اآغاز پر عدنان الیون کے کپتان نے ٹاس جیت لر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا ور انہوں نے مقررہ اوورزمیں 60رنز بنائے ۔

جسمیں عدنان نے 30،نوید نے25اور عامر نے 15رنز بناکر نمایاں سکورررہے ۔جبکہ اسرارالیون کی جانب سے واجد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے اسرارالیون نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پوراکیا ۔ اوپنر بیٹسمین ظاہرنے35اورنصیر خان نے 20رنزبناکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول اداکیا ۔فائنل کے موقع پرمہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے صدر گل بادشاہ نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔اس موقع پر انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کی جانب سے ارگنائزنگ کمیٹی کیلئے 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :