عینی طاہرہ نے تین گانوں کی ویڈیو مکمل کرلیں، اگلے ماہ لانچنگ شورکھیں گی

منگل 10 مارچ 2015 19:16

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)معروف اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے تین گانوں کی ویڈیو مکمل کرلیں، اگلے ماہ ریلیز کرینگی، ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے تین گانوں کی ویڈیوز مکمل کرلی ہیں جنہیں اگلے ماہ ریلیز کیا جائیگا اس کی ریلیزنگ باقاعدہ ایک لانچنگ شوکے دوران کی جائیگی جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ افرادشرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

عینی طاہرہ نے بتایاکہ ان کے اس سے قبل ریلیز ہونے والے ویڈیو ”تومبا“ اور ”ماہیا“نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی ۔یاد رہے کہ عینی طاہرہ ان دنوں پی ٹی وی لاہور مرکز کی ڈرامہ سیریل”باغ بہار“ میں بھی ایک اہم کردار اداکررہی ہیں۔