برصغیر پاک وہند کی معروف پاک ہستی ”بی بی پاک دامن“ کا تین روزہ عرس 27مارچ 2015ء سے شروع ہوگا

منگل 10 مارچ 2015 19:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) برصغیر پاک وہند کی معروف پاک ہستی ”بی بی پاک دامن“ کا تین روزہ عرس 27مارچ 2015ء سے شروع ہوگا، مزار بی بی پاک دامن کی انتظامیہ نے عرس کی تیاریاں شروع کردی ہیں،بتایا گیا ہے کہ مزار کی انتظامیہ نے عرس پر زائرین کی فول پروف سکیورٹی کے لئے سپیشل برانچ کو ایک مراسلہ بھیج دیا ہے تاہم سکیورٹی اقدامات کے تحت تین مختلف مقامات پر تین واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے جن پر مسلح سکیورٹی اہلکاروں سمیت لیڈی پولیس کی کمانڈوز تعینات کی جائیں گی ، علاقہ کے گردونواح میں بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور زائرین کی تلاشی کے بعد ان کو آگے جانے کی اجازت ہو گی کسی بھی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے ریسکیو1122، فائربریگیڈ ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ طبی کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔