انڈین ریلوے افسران کا چار رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا

منگل 10 مارچ 2015 19:46

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) انڈین ریلوے افسران کا چار رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا، انڈین ریلوے آفیسر مسٹر ڈکشٹ کی قیادت میں آنے والا وفد اپنے چار روزہ دورے کے دوران پاکستان ریلوے حکام سے دونوں ممالک میں موجود ایک دوسرے کی فریٹ بوگیوں کی صورتحال سمیت تعداد کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا ، پاکستان ریلویز نے بھارتی ریلوے کی وفد کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، انڈین ریلوے آفیسر مسٹر ڈکشٹ کے ہمراہ دیگر انڈین ریلوے افسران ٹریارٹی سنہا اور اوغ باجوہ شامل ہیں، وفد لاہور میں اپنے قیام کے دوران شہر کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :