لاہور ہائی کورٹ نے مقامی شہری کی نظر بندی کیخلاف آج ڈی سی او لاہور کو طلب کرلیا

منگل 10 مارچ 2015 19:46

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے مقامی شہری کی نظر بندی کے خلاف آج ڈی سی او سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں دائر کی گئی ایک درخواست پر عدالت عالیہ کو بتایا گیا ہے کہ شہری کے خلاف کسی بھی تھانے میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا اسے بغیر وجہ بتائے نظر بند کردیا گیا ہے درخواست گزار کے مطابق انہوں نے نظربندی کے خلاف ایک درخواست ڈی سی او لاہور کو بھی دی لیکن ڈی سی او لاہور نے درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :