بھارت پاکستان میں موجود دہشتگرد گروپوں کا بڑا ہدف ہے ، بھارت وزیر مملکت وزیر داخلہ

منگل 10 مارچ 2015 20:00

بھارت پاکستان میں موجود دہشتگرد گروپوں کا بڑا ہدف ہے ، بھارت وزیر مملکت ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) بھارت کے وزیر مملکت وزیر داخلہ ہری بھائی پریتھائی چوہدری نے لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں موجود دہشتگرد گروپوں کا بڑا ہدف ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں قید کئی دہشتگردوں سے تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھارت میں دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے اور انہیں مالی مدد اور تربیت دینے میں ملوث ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ درآمد کرنے کیلئے پاک بھارت اور بھارت نیپال کی سرحدیں استعمال کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں بھارت کے کئی ریٹائر سرکاری اہلکار بھی ملوث ہیں ۔( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :