پا ک فو ج کے جا نب سے سوات کے مختلف علا قو ں میں شجر کا ری مہم اغا ز

منگل 10 مارچ 2015 21:12

پا ک فو ج کے جا نب سے سوات کے مختلف علا قو ں میں شجر کا ری مہم اغا ز

سوات( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پا ک فو ج کے جا نب سے سوات کے مختلف علا قو ں میں شجر کا ری مہم اغا ز کر دیا گیا جس میں ہز رو ں کی تعداد میں پو دے لگا ئے جا ئینگے، سوات میں شدید کشید گی کے دوران پرفضا مقامات پر جنگلا ت کو انتہائی بے دردی سے کا ٹا گیا،درختوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پاک فوج کے بریگیڈ کمانڈربریگیڈئر اسلم ملک نے سیڈار گا لف کلب کبل میں پودالگا کر شجر کا ری مہم کا افتتا ح کیا، اس مو قع پر بر گیدئر اسلم ملک کہا کہ مہم کا مقصد عوام میں جنگلا ت کی حفا ظت اور درخت لگا نے کی طر ف را غب کر نا ہے سوات کی خوبصورتی کاراز یہاں کے گھنے جنگلات اور درخت ہے درخت ختم ہو گئے تو یہا ں نہ پرندے رہیں گے اور نہ ہی اس حسین وادی کا حسن ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پہلے مر حلے میں 20ہزار کے قریب پودے لگا ئے جا ئیں گے جس میں علا قے کے عوام بھی اس مہم میں ہما رے ساتھ بڑ ھ چڑ ھکر حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات کشید گی کے دوران سوات کے خوبصورت جنگلات کو بے دردی سے کاٹا گیا اور سوات کی قدرتی حسن کو کاپی نقصان پہنچا تھا ، اب اس شجر کاری مہم سے ہم اس کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کررہے ہیں تاکہ ہمارے آنے والے نسل ان درختوں کے فوائد سے مستفید ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :