ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ریلوے میں جدید کمپیوٹر ائزڈ سگنل اور کانٹا سسٹم کا آغاز،

عنقریب ملک بھر میں یہ سسٹم رائج ہونے سے صدیوں پرانہ روائتی سگنل اور کانٹا سسٹم کے خاتمے سے حادثات میں بھی نمایاں کمی کا امکان۔

منگل 10 مارچ 2015 21:39

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ریلوے میں جدید کمپیوٹر ائزڈ سگنل اور ..

رحیم یار خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ریلوے میں جدید کمپیوٹر ائزڈ سگنل اور کانٹا سسٹم کا آغاز ۔عنقریب ملک بھر میں یہ سسٹم رائج ہونے سے صدیوں پرانہ روائتی سگنل اور کانٹا سسٹم کے خاتمے سے حادثات میں بھی نمایاں کمی کا امکان۔ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے فرخ تیمور نے منگل کے روز رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پر ”آن لائن “ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ کمپیوٹر رائزڈ سسٹم نواب شاہ ،شہداد پور ،بوشیری ،لونڈو اور سرھاری ریلوے اسٹیشنز پر نصب کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ عنقریب اس کا دائرہ رحیم یار خان سمیت ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے نفاذ سے اسٹیشن ماسٹر کے کمرے میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں سے کمپیوٹر کے ذریعے سگنل اور کانٹے تبدیل ہونے سے حادثات کا امکان بھی کافی کم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے کی ماہانہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ سامنے آ رہا ہے اور توقع ہے کہ عنقریب پاکستان ریلوے ایک مکمل نفع بخش ادارہ بنا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عنقریب رحیم یار خان میں قراقرم ٹرین کا سٹاپ بھی بحال کر دیا جائے گا جس سے یہاں کے شہریوں کو تیز ترین ٹرین میں سفری سہولیات مل سکیں گی۔اس موقع پر ڈویژنل کمرشل آفیسر افضل خان اور اسٹیشن ماسٹر منظور احمد مشوری بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :