30سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی جبکہ معمرخاتون کپڑوں میں آگ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہو گئی

منگل 10 مارچ 2015 22:18

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) شفیق آباد کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی جبکہ معمرخاتون کپڑوں میں آگ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہو گئی، پولیس نے دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا، معلوم ہوا ہے کہ امین پارک بند روڈ کا رہائشی 30 سالہ آصف کی نشے کی زیادتی کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی اسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ بند روڈ کی رہائشی معمرخاتون انور بیگم کپڑوں میں آگ لگنے سے شدید جھلس گئی اسے فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے دونوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :