حلال گوشت اور مصنوعات کی پوری دنیا میں مانگ بڑھ رہی ہے،

اس حوالہ سے سرمایہ کاروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، سکندر حیات بونس

منگل 10 مارچ 2015 22:28

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) حلال گوشت اور مصنوعات کی پوری دنیا میں مانگ بڑھ رہی ہے، اس حوالہ سے سرمایہ کاروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، جس کی وجہ سے ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، یہ بات وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بونس نے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حلال گوشت اور مصنوعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عالمی سطح پر ایک بڑی مارکیٹ موجود ہے حلال گوشت اور مصنوعات میں سرمایہ کر کے ملکی اقتصادی ترقی میں بڑی مدد ملے گی، ملک میں مردار، ناقص گوشت کے حوالے سے سوالوں کا جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے، اور اس کی روک تھام کے لئے ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ناقص اور مردار گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے بلکہ عوام الناس کی آگہانی کے لئے بھرپور مہم شروع کی گئی ہے، جس کے مطابق جس جگہ بھی ناقص گوشت کی فروخت رہی ہے ایک فون کال پر چھاپہ مار ٹیمیں وہاں پہنچ جاتی ہیں اور ناقص گوشت کو تلف کرنے کے علاوہ ایسا گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :