متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کی غریب و مظلوم عوام کے لئے امید کی واحد کرن کی حیثیت رکھتی ہے، نوید قائم خانی

منگل 10 مارچ 2015 22:51

ٹنڈوالہ یار(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کی غریب و مظلوم عوام کے لئے امید کی واحد کرن کی حیثیت رکھتی ہے ۔قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ملک کے کونے کونے میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی نے یونٹ4-Bمیں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود جوائنٹ زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ اور رکن زونل کمیٹی عطاء اللہ قائم خانی نے بھی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آزادی حاصل کئے 67سال سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود عوام کے بنیادی مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ فرسودہ سیاسی نظام کی اثر پذیری اور میرٹ کا کھلے عام قتل عام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاسی نظام کے خاتمے کے لئے صرف اور صرف قائد تحریک الطاف حسین نے ہی اپنی آواز بلند کی ہے ۔اور کرپشن و موروثیت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات بھی کر کے دکھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کسی ایک زبان یا مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی جماعت نہیں ہے بلکہ تمام زبانوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ایم کیوایم کی جدوجہد کا حصہ بن چکے ہیں۔ملک بھر کی غریب و مظلوم عوام کو بااختیار بنانے کے لئے ایم کیوایم کی جدوجہد بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :