عامر میں کی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر

منگل 10 مارچ 2015 22:51

عامر میں کی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان کے شمالی پنجاب میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہیں گریڈ ٹو کرکٹ میں عمر ایسوسی ایٹس کی پیٹرن ٹرافی میں نمائندگی کرنا تھی تاہم راولپنڈی میں لگاتار بارشوں کے باعث گراؤنڈ اور پچ پانی میں تر رہیں۔

(جاری ہے)

22 سالہ عامر کو حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی تاہم 2 ستمبر تک وہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

بارش کے باعث میچ کے دوسرے دن بھی کھیل کے کم ہی امکانات ہیں تاہم تیز دھوپ سے شاید گراؤنڈ خشک ہو جائے ۔ عامر کی کرکٹ میں واپسی پر کچھ سابق کھلاڑیوں نے سوال اٹھائے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں اسے چیلنج بھی کیا گیا تاہم ان تمام رکاوٹوں کے باوجود پی سی بی ان کا کریئر دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب رہا۔ عامر نے 2009 میں ڈیبو کیا تھا تاہم 2010 میں انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبتلا ہونے کے باعث ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :