11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل صرف ایک میچ کھیلا جائے گا
بدھ 11 مارچ 2015 11:20
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل جمعرات کوصرف ایک میچ کھیلا جائے گا، گروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو گروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔13مارچ کومزید دو میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سیڈون پارک ہملٹن میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور افغانستان سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔(جاری ہے)
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔
14مارچ کو بھی دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور زمبابوے ایڈن پارک آکلینڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ بیلی رائیو گراؤنڈہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔15مارچ کو گروپ میچز کے آخری روز مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور آئرلینڈایڈیلیڈاوول کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.