ورلڈکپ کا موجودہ ایونٹ بلے بازوں کا قرار، 23 مرتبہ 300 سوسے زائد رنز بن گئے

بدھ 11 مارچ 2015 11:27

ورلڈکپ کا موجودہ ایونٹ بلے بازوں کا قرار، 23 مرتبہ 300 سوسے زائد رنز بن ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈکپ میں بیٹسمینوں کا راج قائم ہے،،،اب تک کھیلے گئے تینتیس میچوں میں 23 مرتبہ 300 سوسے زائد رنز بنے،،،تین مرتبہ چارسوسے زائد اسکور ہوا،،،دوٹیموں نے تین سو سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا۔آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈکپ بیٹسمینوں کا ٹورنامنٹ ہے۔جس کے بیشتر میچوں میں بڑے مجموعے تشکیل دیئے گئے۔

ورلڈکپ دوہزار گیارہ کے سترہ میچوں میں تین سو پلس اسکور ہواتھا۔ جبکہ جاری ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے تینتیس میچوں میں تئیس میں تین سوسے زائد رنزبنے۔ان میں سے تین میچز میں چارسوکو ہندسہ عبورکیاگیا۔ جنوبی افریقا نے مسلسل دو میچوں میں چارسوسے زیادہ رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل چارسوسترہ رنز اسکور کر ڈالا۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز، سری لنکا نے انگلینڈ اوربنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف تین سورنز سے زیادہ کا ہدف کامیابی سے عبورکیا۔زمبابوے کی ٹیم آئرلینڈ کے تین سواکتیس رنز کے جواب میں تین سوچھبیس رنزبناکرآوٹ ہوئی اورصرف پانچ رنز سے ہارگئی۔ورلڈکپ میں اب تک چھبیس سنچریاں بنائی گئی ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ چھ سنچریاں بنیں، کمارسنگاکارا تین سنچریاں جڑچکے ہیں،جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے پانچ جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کی جانب سے تین تین سینکڑے بنے،نیوزی لینڈ، پاکستان اورافغانستان کا کوئی کھلاڑی اب تک سنچری نہیں بناسکا۔

سری لنکا کے سنگا کارا نے تین مرتبہ تھری فیگراننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بناڈالی۔ جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کی تیز ترین ففٹی،سنچری اورڈیڑھ سو رنز بنائے۔اب تک پچپن نصف سنچریاں بنائی گئی ہیں۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ چارففٹیز بنائی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم، بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم اور زمبابوے کے سین ولیمز نے تین تین نصف سنچریاں اسکورکی ہیں۔